وفاقی حکومت ملک کی ترقی کےلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، کسی دشمن ملک میں جرآت نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے. احسن اقبال

پاکستان کو انتشار نہیں بلکہ امن کی ضرورت ہے، عدم استحکام کی صورت میں بیرونی سرمایہ کاری ممکن نہیں، بھارت دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور پی ٹی آئی اس بیانیے کا دفاع کر رہی ہے. جلسے سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 17 نومبر 2025 15:17

وفاقی حکومت ملک کی ترقی کےلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، کسی دشمن ملک ..
شکرگڑھ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 نومبر ۔2025 ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی احسن اقبال نے کہا کہ ایک ناتجربہ کار کو اس ملک کا وزیراعظم بنا یا گیا جس نے ملک کو تباہی کے دہانے لاکھڑا کیا، عمران نیازی نے آج تک ایک یونین کونسل نہیں چلائی تھی ،وفاقی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کےلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، کسی دشمن ملک میں جرآت نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صوبے میں انقلابی منصوبے شروع کر چکی ہیں .

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںننے سرحدی قصبہ بدھن میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو انتشار نہیں بلکہ امن کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ عدم استحکام کی صورت میں بیرونی سرمایہ کاری ممکن نہیں وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور پی ٹی آئی اس بیانیے کا دفاع کر رہی ہے. ان کے مطابق خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے بجائے بہانے بنا رہی ہے اپنے خطاب میں انہوں نے پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ فوج جانیں قربان کر رہی ہے، لیکن ملک تب ہی آگے بڑھے گا جب قوم بھی اپنا کردار ادا کرے گی احسن اقبال نے کہا کہ زراعت، صنعت اور برآمدات کو ترقی دینا ہوگی اور معیشت مضبوط کر کے غربت، بیماری اور بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہوگا.

انہوں نے کہا کہ سیاست میں زندہ باد، مردہ باد بہت ہو چکا اب وقت ہے کہ ہم سب پاکستان زندہ باد کہیں اور اس پر عمل کریں , وفاقی پارلیمانی سیکرٹری حکومت پاکستان انوارالحق چودھری, چیئرمین رانا وارث بدھن ,نمبردار ایسوسی ایشن کے مرکزی قائد رانا امجد ٹرپئی بھی موقع پر موجود تھے.