Live Updates

ہمیشہ کی طرح اب بھی عوام کی فلاح و بہبودحکومت کی اولین ترجیح ہے،چودھری جعفراقبال

امریکہ ایران جنگ سے پوری دنیا میں معاشی بحران ،وزیراعظم اور فیلڈمارشل کی مثبت پالیسیوں کی بدولت پاکستان اس وقت اقوام عالم میں اہم مقام حاصل کرچکاہے، سنیئر رہنما مسلم لیگ(ن)

اتوار 5 اپریل 2026 17:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2026ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنما وسابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و سینیٹر چودھری محمد جعفراقبال اور صوبائی رکن اسمبلی عشرت اشرف نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) پاکستان کی تعمیر وترقی وخوشحالی کی ضمانت ہے،قائد مسلم لیگ(ن) نوازشریف کی سرپرستی میں وزیراعظم شہبازشریف پاکستان کوتعمیر وترقی وخوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہیں،ایران ،امریکہ اسرائیل جنگ کی وجہ سے اگرچہ پوری دنیا میں معاشی بحران پیداہوچکاہے اس کے باوجود وزیراعظم میاں شہبازشریف اور فیلڈمارشل جنرل عاصم منیر کی مثبت پالیسیوں کی بدولت پاکستان اس وقت اقوام عالم میں اہم مقام حاصل کرچکاہے اور معاشی طورپر بہتری کی جانب گامزن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ، آج پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہیں جو حکومتی مربوط خارجہ پالیسی کانتیجہ ہے ،محسن پاکستان میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایاہے اور اب بھی ملکی تعمیر وترقی وخوشحالی کا ایجنڈاپوراکررہی ہے، ماضی میں بھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے بجلی لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی سمیت دیگر بحرانوں کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے اور انہی روایات کو برقراررکھتے ہوئے وطن عزیز کو ایشین ٹائیگر بنایاجارہاہے۔

مسلم لیگی رہنما ئوں چودھری جعفراقبال و عشرت اشرف نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت غریب عوام کو بھرپور عوامی ریلیف فراہم کرے گی اور عوام ریلیف کی فراہمی کے راستے میں کسی قسم کی رکاوٹ کوبرداشت نہیں کیاجائے گا،مشکلات ترین حالات کے باوجود بھی وزیراعظم میاں شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام دوست پالیسیاں اختیار کئے ہوئے ہیں جس سے ملک میں رہنے والے غریب عوام کامعیار زندگی تیزی سے بلند ہواہے،عوامی ریلیف کے حکومتی اقدامات سے واضح ہوتاہے کہ عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم میاں شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات ہر صورت عوام تک پہنچائے جائیں گے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات