پیرصاحب پگارا کا نعرہ متحد سندھ، مضبوط پاکستان ملک کی ترقی اور استحکام کی اصل بنیاد ہے،سردار عبدالرحیم
بدھ 8 اپریل 2026 19:57
(جاری ہے)
وہ بدھ کے روز فنکشنل ہاس کلفٹن میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماں و کارکنان کی شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پرپیپلزپارٹی، ایم کیوایم ، جمیت علمائے پاکستان، سنی تحریک، کراچی نوجوان پارٹی سمیت مختلف سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت کا اعلان کیا، شمولیت کرنے والوں میں جمعیت علمائے پاکستان سابق رہنما کے انور عظیم، طارق انصاری (سابق سیکٹر انچارج ایم کیو ایم)، معروف شوبز شخصیت جاوید زمان، کراچی نوجوان پارٹی کے کاشف احمد، پاکستان پوسٹ پیپلز یونین کے چوہدری اقرار، گڈاپ ٹاؤن کے غفور پنہور، نوید ڈیرو، انجینئر فہد عظیم خان، محمد شہزاد اور شکیب انور شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سنی تحریک کے 127 کارکنان اور پیپلز پارٹی کے دو کونسلرز نے بھی فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ کراچی کے نام پر سیاست کرنے والوں کے مقابلے میں فنکشنل لیگ کے جلسے زیادہ بڑے اور موثر ہو رہے ہیں، جس پر وہ اپنی جماعت اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کراچی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر مسلسل زوال کا شکار ہے، حکومتی نااہلی اور کرپشن نے اسے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، جبکہ عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکمرانوں نے وسائل کو بے دریغ لوٹا، اداروں کو کھوکھلا کر دیا اور پولیس سمیت نظام کو کرپشن میں دھکیل دیا ہے، جس کے باعث امن و امان کی صورتحال بدترین ہو چکی ہے اور شہریوں کی تھانوں میں تذلیل کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سندھ کا معاشی حب ہے، اس کی تباہی پورے صوبے اور ملک کو متاثر کر رہی ہے، اس لئے فنکشنل لیگ کراچی کو بچانے کے لئے بھرپور جدوجہد کرے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کرپٹ حکمرانوں کو فوری طور پر گھر بھیجا جائے کیونکہ عوام اب ان سے نجات چاہتی ہے۔ سردار عبدالرحیم نے اعلان کیا کہ پیر صاحب پاگارا بہت جلد کراچی میں ایک تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے جو شہر کی سیاست کا رخ بدل دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جی ڈی اے اور فنکشنل لیگ ایک دوسرے کا حصہ ہیں، تمام فیصلے مشاورت سے کیے جاتے ہیں اور پوری جی ڈی اے قیادت ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے۔ انہوں نے سائیں راشد شاہ کی سیاسی سرگرمیوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی موجودہ حکومت کا خاتمہ ہوگا اور کراچی میں تاریخ ساز عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر فنکشنل لیگ کے غلام نبی منگریو، عبدالقادر ہاشمانی، ارمان فیاض، نعیم سجاد، اسامہ جعفری ، جمشید خان، لیڈیز ونگ کی تنزیلہ خرم، چوھدری تنویر،اللہ یار بلوچ، غلام قادر لغاری، ولی وارثی سمیت کراچی کے تمام اضلاع کے عہدیدران موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
بورے والا،موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،موٹر سائیکل سوار چچا بھتیجا جاں بحق
-
اوورسیز پاکستانیوں سے جون میں 3.5 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول، سالانہ بنیاد پر 2فیصد اضافہ
-
کارگو طیارہ حادثہ: پاک بحریہ کا 10 ہزار فٹ گہرے سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
-
سماعت سے محروم افراد کے ڈرائیونگ لائسنس بھی بنیں گے
-
پاکستان میں پائیدار امن کے لیے اتحاد و یکجہتی ناگزیر ہے، حافظ طاہر اشرفی
-
چین اور پاکستان کا باہمی تعلق صر ف دو حکومتوں تک محدود نہیں بلکہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان مضبوط رشتہ ہے،فیصل کریم کنڈی
-
توانائی بحران سے ایشیائی معیشتیں شدید متاثر، اے ڈی بی کا مہنگائی بڑھنے کا خدشہ
-
پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات 56کروڑ 80لاکھ ڈالر ہوگئیں
-
چیئرمین خالد مقبول نے چوری چھپے الیکشن کمیشن سے چار بار عہدے میں توسیع لی ‘ مصطفی کمال
-
قرآن و سنہ موومنٹ کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں ملکی سلامتی، اسلامی اقدار، توانائی، فلسطین اور آئندہ انتخابات سے متعلق اہم فیصلے
-
گروپ ہیڈ ملٹی میڈیا اردو پوائنٹ شاہد نذیر چودھری کا ایم ایم ڈی سی کا دورہ، گردوں کے مریضوں کے لیے فلاحی خدمات کو سراہا
-
مختلف ممالک میں غیرقانونی افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.