نواز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ سے متعلق اجلاس

پیر 20 اپریل 2026 22:27

نواز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ سے متعلق ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2026ء) گلگت بلتستان کی مجلس قانون ساز کے 2026 کے عام انتخابات کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلی مریم نواز شریف اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے اجلاس کے لئے آمد پر محمد نواز شریف کا استقبال کیا۔ 23 رکنی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور بورڈ کے سربراہ محمد نواز شریف کی صدارت میں ہوا۔

پارلیمانی بورڈ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے لئے پارٹی کے موزوں امیدواروں کو چنے گا۔

(جاری ہے)

پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال، خواجہ محمد آصف، خواجہ سعد رفیق، گلگت بلتستان کے پارٹی صدر حافظ حفیظ الرحمن بھی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شرکت کی۔پارٹی کے سینیئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ خاں، مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور چوہدری برجیس طاہر بھی موجود تھے۔مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کے علاوہ گلگت بلتستان کے مسلم لیگ (ن) کے راہنما حاجی اکبر تابان، شمس میر، محمد اشرف سادا، محمد انور، ارمان شاہ، سلطان علی خان اور محمد عمران وکیل بھی بورڈ کے ارکان کے طور پر اجلاس میں شرکت کی۔