Live Updates

بطور گورنرغریبوں کی مدد نہ کر سکا تو میرا ضمیر مطمئن نہیں ہو گا‘ سردار سلیم حیدر

وہ وقت دور نہیں جب بلاول بھٹو ملک کے وزیراعظم ہوں گے‘ گورنر پنجاب کا تقریب سے خطاب

اتوار 26 اپریل 2026 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2026ء) گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ غریبوں کی مدد نہ کر سکا تو میرا ضمیر مطمئن نہیں ہو گا،آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے۔گورنر پنجاب نے ضلع اٹک کے لنگر گائوں گھنڈیاں کادورے کیا جہاں عوام اور نوجوانوں نے ان کا موٹرسائیکل ریلی پر شاندار استقبال کیا۔اپنے دورے کے دوران لنگر گائوں میں ذاتی کاوشوں سے سولر واٹر سپلائی کا افتتاح بھی کیا۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مسلم لیگ (ن)سے اتحاد ملکی مفاد میں ہے، (ن)لیگ کے مقامی اراکین اسمبلی عوامی فلاحی منصوبوں کے افتتاح میںمیرے ساتھ آئیں مجھے خوشی ہو گی، ہم نے مل کر اٹک کی عوام خدمت کرنی ہے اور مشکلات سے نکالنا ہے۔انہوںنے کہا کہ اگر گورنر پنجاب کی سیٹ پر بیٹھ کر غریبوں کی مدد نہ کر سکا تو میرا ضمیر مطمئن نہیں ہو گا، اٹک کی عوام کے فلاحی منصوبوں میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے عوام کے دشمن ہیں، پیپلزپارٹی اپنے کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑتی۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب بلاول بھٹو ملک کے وزیراعظم ہوں گے، امریکہ اور ایران کی جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کر کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تاریخ رقم کر دی،آج ساری دنیا پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات