Live Updates

چھٹی پیغام اسلام کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوگی، پوری امت کی نظریں اس پر ہیں، طاہر اشرفی

فیلڈ مارشل عاصم منیر تمام امت مسلمہ کو متحد کرنے کی کوششیں کررہے ، دنیا سراہ رہی ہے،پریس کانفرنس

منگل 5 مئی 2026 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تمام امت مسلمہ کو متحد کرنے کی کوششیں کررہے ہیں، دنیا انہیں سراہ رہی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ رواں سال چھٹی پیغام اسلام کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس میں مسئلہ کشمیر، فلسطین اور پاک سعودی دفاعی معاہدے کے حوالے سے بات ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مفتی اعظم فلسطین، سعودی عرب اور اسلامی ممالک کی اہم شخصیات کانفرنس میں شریک ہوں گی، وزیراعظم شہباز شریف تقریب کا افتتاح کریں گے، اختتامی تقریب صدر مملکت کی سربراہی میں منعقد ہوگی۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ پوری دنیا اسلام آباد کو سلامتی کا مرکز تصور کررہی ہے، گزشتہ رات بھی سعودی عرب نے پاکستان کے امن کی کوشش کو سراہا ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ کانفرنس انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ہوگی، حالیہ جنگ کے دوران فیلڈ مارشل نے سعودی عرب کا دورہ کیا، ایران پر حملے کے بعد سعودی عرب اور پاکستان کا موقف ایک تھا۔انہوں نے کہا کہ مفتی اعظم فلسطین تیسری بار پاکستان تشریف لائے ہیں، پوری قوم اور امت کی نظریں اس کانفرنس پر ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات