uہمیں ائر پورٹ کی حدود میں سٹینڈ فراہم کئے جائیں:مجید غوری
&پٹرول اور اشیاء خورد و نوش مہنگی ہونے سے ہمارے گھروں میں فاقے ہیں، چیئرمین عوامی رکشہ یونین &آئین پاکستان کے مطابق جہاز والے کواور رکشہ والے کو برابر سلوک حاصل ہونگے، مظاہر ین سے خطاب
اتوار 10 مئی 2026 18:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقہ دو وقت کی روٹی کے لیے شدید پریشانی اور اذیت کا شکار ہے لیکن حکمران عوامی مشکلات کم کرنے کے بجائے مزید بوجھ ڈال رہے ہیں۔
آئین پاکستان کے مطابق جہاز والے کواور رکشہ والے کو برابر سلوک حاصل ہوں گے۔ہمیں ائر پورٹ کی حدود میں سٹینڈ فراہم کئے جائیں۔پٹرول اور اشیاء خورد و نوش مہنگی ہونے سے ہمارے گھروں میں فاقے ہیں۔پٹرول، ایل پی جی، آٹا، اشیاء ضروریہ اور خوردو نوش سستی کر و۔ مجید غوری نے کہا کہ آئینِ پاکستان ہر شہری کو برابر کے حقوق فراہم کرنے کی ضمانت دیتا ہے، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہائی وے پولیس اور ائرپورٹ انتظامیہ رکشہ ڈرائیوروں کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ رکشہ ڈرائیوروں کو نہ ائرپورٹ کے اطراف روزگار کمانے دیا جاتا ہے اور نہ ہی ہائی وے پر چلنے کی اجازت دی جاتی ہے، جبکہ آئے روز گالی گلوچ، توہین آمیز رویہ اور تشدد معمول بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رویہ غریب محنت کشوں کا معاشی قتل ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ہائی وے پولیس اور ائرپورٹ انتظامیہ کے خلاف سخت نوٹس لے اور رکشہ ڈرائیوروں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ مہنگائی کا بوجھ کم ہو سکے اور غریب عوام کو ریلیف ملے۔مرکزی چئرمین مجید غوری نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ گراں فروشی کرنے والے مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ناجائز منافع خوروں کو عبرتناک سزائیں دی جائیں تاکہ ملک میں مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عوامی رکشہ یونین کے مطالبات فوری طور پر تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ پورے ملک تک وسیع کر دیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام اور حکومت پر عائد ہوگیمزید قومی خبریں
-
لاہور: یتیم خانہ چوک میں کالعدم مذہبی تنظیم کے دفتر پر تعینات پولیس اہلکاروں پرفائرنگ
-
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 40لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
پاکستان، قازقستان زرعی استعداد کو تجارتی مواقع میں تبدیل کرنے پر متفق
-
نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ، ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں، گورنر سندھ
-
آزادی کا دن ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،گورنرسندھ
-
بلوچستان کے طلباء ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں ، میرسرفرازبگٹی
-
ساہیوال ، مختلف وارداتیں، 7لاکھ سے زائد نقدی ،4موبائل فون لوٹ لئے گئے،4 ڈاکو گرفتار
-
ساہیوال ،ذخیرہ اندوزوں سے 20ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم تحویل میں لے لی گئی
-
گورنر خیبر پختونخوا سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے سندھ کی ملاقات
-
اینٹی کرپشن کوبھیجے گئے کرپشن مقدمات دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل ہوگئے
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید ڈی ایس پی دیار خان کے گھر آمد، فاتحہ خوانی اور اہلخانہ سے تعزیت کی
-
بزرگوں کی قربانیوں، جدوجہد اور دعائوں کے ثمر سے آج ہم آزاد وطن میں فخر سے سانس لے رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.