سینئر وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے خیرپور میرس میں پیپلز بس سروس کے دو نئے روٹس کا افتتاح کردیا
پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دورِ حکومت میں تاریخی کام کیے اور ہر گاں، تحصیل اور ضلع میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے، شرجیل انعام میمن
منگل 12 مئی 2026 20:25
(جاری ہے)
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خیرپور ضلع میں اسپیشل اکنامک زون سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے دور میں قائم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا واحد ایسا اسپتال جہاں پھیپھڑوں اور جگر کی پیوندکاری کی سہولت موجود ہے گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ہے جو خیرپور کے عوام کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیرپور کے عوام خوش قسمت ہیں کہ انہیں مخلص نمائندے میسر آئے ہیں۔ خیرپور کے عوام نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا اور مخالفین کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کے نمائندوں نے عوامی خدمت نہ کی ہوتی تو وہ اپنے حلقوں میں کامیاب نہ ہوتے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی مفت ہاسنگ اسکیم شروع کی گئی جس کے تحت سندھ حکومت 22 لاکھ خاندانوں کو مفت گھر فراہم کر رہی ہے۔ مزدوروں کی فلاح کے لیے مزدور کارڈ جبکہ ہاریوں کے لیے ہاری کارڈ متعارف کرائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جتنا بھی پروپیگنڈہ اور میڈیا ٹرائل کیا جائے ہر انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی پہلے سے زیادہ کامیابی حاصل کرتی ہے۔ سندھ میں ہر الیکشن میں پیپلز پارٹی کو عوامی پذیرائی میں اضافہ ملا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آج خیرپور میں پیپلز بس سروس کے دو نئے روٹس شروع کیے جا رہے ہیں۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود سندھ حکومت عوام کو کم کرائے پر جدید اے سی بسوں کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسافر کے کرائے کا ایک حصہ سندھ حکومت سبسڈی کی صورت میں ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نئی اسکیم کے تحت خیرپور کے لیے مزید بسیں فراہم کی جائیں گی جبکہ جلد خیرپور میں پنک بس سروس اور پنک اسکوٹی سروس بھی شروع کی جائے گی تاکہ خواتین کو محفوظ اور باعزت سفری سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پانی کی فراہمی، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ بعض سیاسی جماعتیں اتحاد بنا کر انتخابات لڑتی ہیں مگر عوام انہیں مسترد کر دیتے ہیں اور آئندہ بھی شکست ان کا مقدر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں بعض امیدواروں کو اپنے گھروں کے ووٹ بھی حاصل نہیں ہو سکے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سیاست میں ہر جماعت کو حصہ لینے کا حق حاصل ہے تاہم تنقید اخلاق کے دائرے میں رہ کر ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو بلاول بھٹو زرداری جیسی نوجوان اور متحرک قیادت کی ضرورت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ہر عالمی فورم پر پاکستان کا مثر دفاع کیا اور بھارت کے بیانیے کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان کی افواج نے کس بہادری کے ساتھ دشمن کو شکست دی۔ پاکستان کو ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی قوت بنایا جبکہ بینظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی کو مضبوط کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے ملکی دفاع کے حوالے سے اہم معاہدے کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں اٹھایا اور بھارت جا کر بھی کشمیری عوام کی آواز بلند کی۔ اس موقع پر ایم این اے سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی، ایم این اے سید جاوید علی شاہ ایم پی اے ہالار خان وسان، پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر نواب خان وسان اور ڈپٹی کمشنر خیرپور الطاف احمد چاچڑ نے بھی خطاب کیا اور پیپلز بس سروس کے نئے روٹس کو عوام کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ بعدازاں سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ذوالفقار علی بھٹو بس ٹرمینل خیرپور پر ریبن کاٹ کر نئے روٹس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔مزید قومی خبریں
-
نہروں، ندی نالوں، جھیلوں اور ڈیموں میں نہانے اور تیراکی پر 30 روز کیلئے پابندی نافذ
-
نجی شعبے ملکی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی ہے۔ نہال ہاشمی ، گورنر سندھ
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی یکہ غنڈ مہمند میں پولیس ٹیم پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت
-
ایف آئی اے کی کارروائی، 2 سال سے مطلوب انسانی اسمگلر ملتان ایئر پورٹ سے گرفتار
-
کاروباری برادری ملکی ترقی اور معاشی استحکام میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، گورنر سندھ
-
ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی میں 0.98 فیصد کمی، پیٹرول اور ڈیزل سستے، ٹماٹر 125 فیصد مہنگے ہوگئے
-
شرجیل میمن اور رانا قاسم نون کی ملاقات،مسئلہ کشمیر پر قومی یکجہتی کے فروغ پر اتفاق
-
پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے نئی پالیسی سفارشات حکومت کو پیش
-
پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ، سپلائی متاثر ہونے لگی
-
دانہ سر بس حادثے کے جائے وقوعہ پر حکومت بلوچستان اور خیبرپختونخوا حکومت کی ریسکیو سرگرمیاں جاری
-
شازیہ مری کا شیرانی میں مسافر کوچ کو پیش آنے والے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وفاقی وزیر ریلوےسے گجرات چیمبرکے وفد کی ملاقات، کارگو سروسز کو مزید مؤثر بنانے، صنعتکاروں اور کاروباری برادری کو بہتر سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.