Live Updates

وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستانی وفد کے ہمراہ آیت اﷲ خامنہ ای شہید کی تجہیز و تکفین کی رسومات میں شرکت، ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کااظہار

جمعہ 3 جولائی 2026 18:24

وزیراعظم شہباز شریف   کی  پاکستانی وفد  کے ہمراہ  آیت اﷲ خامنہ ای شہید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2026ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی وفد کے ہمراہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اﷲ خامنہ ای شہید کی تجہیز و تکفین کی رسومات میں شرکت کی، یہ رسومات تہران کے گرینڈ امام خمینی مصلا میں ادا کی گئیں۔

وزیراعظم، نائب وزیراعظم و فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان، ایرانی پارلیمانی کے سپیکر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کرکے اپنی اور پاکستانی قوم کی طرف سے شہید آیت اﷲ خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پرپاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کااظہار کیا اور غم کی اس گھڑی میں برادر ایرانی قوم کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم اور پاکستانی وفد نے شہید آیت اﷲ خامنہ ای کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اﷲ تارڑ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ارکان پارلیمان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات