ةصدر مملکت کی پولش وزیر سے ملاقات، سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور عوامی روابط مزید بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات کو کثیرالجہتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدر زرداری
منگل 6 اکتوبر 2026 20:40
(جاری ہے)
ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی کہ پولش وزیر کا دورہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان موجود تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا اور دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد میں دوطرفہ تعلقات کو وسیع تر شراکت داری میں تبدیل کرنے کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔
صدر مملکت نے حالیہ امریکہ، ایران بحران کے دوران پاکستان کی سفارتی کوششوں کو تسلیم کرنے پر پولینڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی اور عالمی امن کے لیے تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی پالیسی پر کاربند ہے۔انہوں نے 1991 کے بعد پولینڈ کی نمایاں معاشی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کاروباری برادریوں کے روابط، عوامی سطح پر تبادلے اور اعلیٰ قیادت کے باقاعدہ رابطوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔ ں صدر زرداری نے یورپی یونین کے جی ایس پی پلس پروگرام کے حوالے سے پاکستان کے لیے پولینڈ کی حمایت کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک علاقائی اور کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون اور روابط کو مزید مضبوط بنائیں گے۔اس موقع پر توماش سیئمونیئک نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولینڈ پاکستان کے ساتھ بالخصوص سیاسی، اقتصادی اور عوامی سطح پر روابط بڑھانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے صدر مملکت کے لیے پولینڈ کے صدر اور وزیراعظم کی جانب سے نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔پولش وزیر نے کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات موجود ہیں، جن میں دفاعی تعاون بھی شامل ہے۔ انہوں نے پاکستان میں پولینڈ کی فضائیہ کے پائلٹس اور تکنیکی ماہرین کی خدمات کا خصوصی طور پر ذکر کیا اور کہا کہ پولینڈ سکیورٹی، امیگریشن اور انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ دفاعی اور اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ملاقات کے دوران صدر مملکت کو بتایا گیا کہ اسلام آباد کی ایک شاہراہ کا نام ایئر کموڈور ولادیسلاو یوزف ماریان تورووچ کے نام پر رکھا جا رہا ہے، جنہوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران پولینڈ کی فضائیہ اور بعد ازاں شاہی فضائیہ میں خدمات انجام دیں۔ وہ 1948 میں پاکستانی حکام کی دعوت پر تقریباً 30 دیگر پولش پائلٹس، انجینئرز اور تکنیکی ماہرین کے ہمراہ پاکستان آئے اور پاکستان فضائیہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ملاقات میں پولینڈ کے سفیر میکائیل پیسارسکی، ملٹری کاؤنٹر انٹیلی جنس سروس کے سربراہ جنرل یاروسواف ستروڑک، فارن انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈپٹی سربراہ کرنل والڈیمار مولارچک اور وزیراعظم کے دفتر کے قومی سلامتی شعبے کے ڈائریکٹر کرنل میچیسواف ماتیسیاک شریک ہوئے۔پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر بھی ملاقات میں موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
ایف بی آئی پر بڑے سائبر حملے کے الزام میں اردن کا نوعمر نوجوان گرفتار
-
لاہورہائی کورٹ:عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی
-
حکومت نے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی‘ کسی کی وفاداری مشکوک نہیں، ہم سب پاکستانی ہیں. مولانا فضل الرحمان
-
عمران خان نے کوئی جرم نہیں کیا، وہ جیل میں اس لیے ہے کہ طاقتور قوتوں کو ’’ایبسلوٹلی ناٹ‘‘ کہا، سہیل آفریدی
-
حکومت اور اپوزیشن غیرمشروط مذاکرات شروع کرکے امن و استحکام کو ایک موقع دیں، خواجہ سعد رفیق
-
خیبرپختونخوا میں کارکنان اور پولیس میں تصادم نہیں ہوگا لیکن سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریاں ضرور ہوں گی، شیر افضل خان مروت
-
ایران اورامریکہ کے درمیان ثالثی کی کوششیں بدستورجاری ہیں.قطر
-
لانگ مارچ ایسا نہیں کہ کوئی بہت بڑا سیلاب آگیا ہے اوراسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا.راجہ ناصر عباس
-
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عدم موجودگی کے باعث خیبر پختونخوا میں سرکاری امور اور فیصلہ سازی متاثر ہونے لگی
-
ایسٹ ویسٹ پائپ لائن سے یومیہ 58 لاکھ بیرل تیل کی پمپنگ بحال کردی ہے.سعودی وزیر توانائی
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگائی گئی تو تحریک انصاف اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائے گی. جنید اکبرخان
-
مذاکرات کے دوران ہم نے ایک بار بھی لانگ مارچ ملتوی کرنے کا نہیں کہا.طارق فضل چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.