ایران کو ساڑھے پانچ سو ملین ڈالر ملنے کا امکان،جوہری معاہدے پر عمل سے جولائی تک سوا چار ارب ڈالر ملیں گے

منگل 14 جنوری 2014 07:27

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جنوری۔ 2013ء)ایران کو جوہری معاہدے کے بعد پانچ سو پچاس ملین ڈالر ملنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ یہ رقم ان چار ارب بیس کروڑ ڈالر کی اس رقم میں شامل ہے جو جوہری معاہدے کے نتیجے میں بحال ہونی ہے۔ اس امر کا اظہار سینئیر امریکی ذمہ دار نے عالمی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے۔ایران کو اس سلسلے کی پہلی قسط یکم فروری کے بعد وصول ہونے کا امکان ہے جبکہ تمام اقساط جولائی تک مکمل وصول ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

ایران کیلئے یہ آسانی چھ بڑی طاقتوں کے ساتھ 24 نومبر کو جنیوا میں طے پانے والے ابتدائی جوہری معاہدے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔معاہدے کے تحت بعض پابنیایوں کا خاتمہ ایران کو افزودہ یورینیم کی سطح 20 فیصد سے پانچ فیصد تک نیچے لانے کے ساتھ مشروط ہے۔ امکان ہے کہ 20 جنوری سے معاہدے پر عمل کے نتیجے میں مزید پابندیاں نرم ہو جائیں گی۔اس بارے میں امریکی صدر براک اوباما کہہ چکے ہیں کہ ''ایران کیطرف سے معاہدے کی پابندی نہ ہونے کی صورت میں ایران کیخلاف وسیع تر اور سخت پابندیوں کا نفاذ کیا جائے گا۔''

متعلقہ عنوان :