افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں ، سرتاج عزیز ،بارڈر مینجمنٹ بہتر بنائے بغیر دہشتگردوں کو روکا نہیں جاسکتا ، مذاکرات کرنے والے طالبان سے بات کرنا ہوگی ، خطے کے دوسرے ممالک پراکسی جنگ سے پرہیز کریں ، مشیر خارجہ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 16 جنوری 2014 04:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں ، بارڈر مینجمنٹ بہتر بنائے بغیر دہشتگردوں کو روکا نہیں جاسکتا ، مذاکرات کرنے والے طالبان سے بات کرنا ہوگی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں عدم مداخلت کی پالیسی پر کاربند ہے خطے کے دوسرے ممالک بھی پراکسی جنگ سے پرہیز کریں ۔ بھارتی آرمی چیف کا بیان افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے بارے میں کسی بیرونی دباؤ کا علم نہیں ہے ۔