حز ب المجاہدین مملکت پاکستان میں کسی بھی عسکری کارروائی کو ناجائز اور خلاف شریعت سمجھتی ہے،سلیم ہاشمی،حزب المجاہدین مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کی مقامی آزادی پسند تنظیم ہے ، کشمیری اپنی جان سے زیادہ پاکستان سے محبت اور عشق رکھتے ہیں، کسی شخص کے نام سے پاکستان میں بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرکے حز ب المجاہدین کے کردار کو جو زک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے وہ انتہائی افسوس ناک عمل ہے،کشمیری قوم اور مجاہدین کشمیر ہر وقت پاکستانی قوم کے تحفظ اور ملکی استحکام کیلئے دعا گو ہیں،ترجمان حزب المجاہدین کا بیان

بدھ 26 فروری 2014 07:06

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26فروری۔2014ء)حزب المجاہدین مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کی مقامی آزادی پسند تنظیم ہے اور یہ تاریخی اور عیاں حقیقت ہے کہ کشمیری اپنی جان سے زیادہ پاکستان سے محبت اور عشق رکھتے ہیں۔ ترجمان حزب المجاہدین سلیم ہاشمی نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ حز ب المجاہدین مملکت پاکستان میں کسی بھی عسکری کارروائی کو ناجائز اور خلاف شریعت سمجھتی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ کسی شخص کے نام سے پاکستان میں بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرکے حز ب المجاہدین کے کردار کو جو ذک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے وہ انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔ واضح رہے کہ حز ب المجاہدین کی قیادت اور اس سے وابستہ حریت پسند بھارتی فورسز کے خلاف نبرد آزما ہیں اور یہ مزاحمت صرف اور صرف مقبوضہ کشمیر تک محدود ہے۔ پاکستانی قیادت اور عوام کشمیریوں کی آزادی کے حوالے سے خود بے چین ہیں اور وہ اخلاقی، سفارتی اور سیاسی تعاون دینے میں پیش پیش بھی ہیں۔ کشمیری قوم اور مجاہدین کشمیر ہر وقت پاکستانی قوم کے تحفظ اور ملکی استحکام کیلئے دعا گو ہیں۔

متعلقہ عنوان :