چین اوربھارت کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بدھ 26 فروری 2014 06:55

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26فروری۔2014ء)بھارت اور چین دفاعی تعاون کے اقدامات کے بڑھانے پر متفق ہوگئے ہیں۔ بھارت اور چین میں دفاعی شعبہ میں تعاون کا فیصلہ نئی دہلی میں دونوں ملکوں کے چھٹے دفاعی ڈائیلاگ میں کیاگیا۔ فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف سطحوں پر مزاکرات بڑھانے پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ میں وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں ملکوں نے اپنے فوجی ہیڈ کوارٹر میں بریگیڈ، کور اور کمانڈ کی سطح پر دونوں افواج کے درمیان ہاٹ لائن کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مذاکرات میں دونوں ملک اس سال مشترکا فوجی مشقیں کرنے پر بھی متفق ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ متنازع سرحد پر امن کیلئے میری ٹائم سیکوریٹی تعاون بھی بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :