وفاقی وزیر ریلوے نے ریلوے حکام سے بند کی جانیوالی ٹرینوں کی تفصیلات طلب کرلیں

بدھ 26 فروری 2014 06:53

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26فروری۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے حکام سے بند کی جانیوالی ان ٹرینوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جو ٹرینیں بند ہونے سے قبل منافع میں یا پھر بغیر خسارے کے چل رہی تھیں ریلوے ذرائع کے مطابق چین اور امریکہ سے آنیوالے انجنز سے ٹرینوں کی بحالی میں مدد ملے گی ریلوے حکام کی ترجیح ان ٹرینوں کو چلانا ہے جو بند ہونے سے نفع میں چل رہی تھیں مگر انجنز کی کمی کے باعث ان ٹرینوں کو بند کیا گیا تھا ان میں سرگودھا سے کراچی چلنے والی سپر ایکسپریس اور حویلیاں سے خان پور براستہ سرگودھا چلنے والی روہی ایکسپریس بھی شامل ہے ان دونوں ٹرینوں کو چلانے کیلئے بھی محکمہ ریلوے نے اقدامات شروع کردیئے ہیں اور اس سال کے آخر تک سپر ایکسپریس کی بحالی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :