لاگوس ،سکول پر عسکریت پسند گروپ کے حملے میں29 طلباء ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

بدھ 26 فروری 2014 06:58

لاگوس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26فروری۔2014ء)نائیجیریا میں ایک بورڈنگ سکول پر عسکریت پسند گروپ کے حملے میں29 طلباء ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ عسکریت پسند گروپ کے ریاست یوب میں واقع بورڈنگ سکول کو حملے کا نشانہ بنایا ۔حملے کے بعد سکول میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 29 طلباء جھلس کر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔بعض طلباء کی لاشیں بھی جھلس کر خاکستر ہوگئیں اور موقع پر راک کا ڈھیر بن گئے۔

متعلقہ عنوان :