مجھ پر تیل اور بجلی چوری کا الزام بے بنیاد ہے ، جمشید دستی ، انکوائری کرائی جائے اور جو اس کے ذمہ دار ہیں ان کی رکنیت معطل کی جائے،نقطہ اعتراض پر اظہار خیال

بدھ 26 فروری 2014 06:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26فروری۔2014ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں منگل کے روز رکن اسمبلی جمشید دستی نے نقطہ اعتراض پر کہا کہ ان پر تیل اور بجلی چوری کا الزام عائد کیا گیا ہے جو بے بنیاد ہے ، وہ سپیکر سے گزارش کرتے ہیں کہ ان کیخلاف لگائے گئے الزامات کی انکوائری کرائی جائے اور جو اس کے ذمہ دار ہیں ان کی رکنیت معطل کی جائے ۔

(جاری ہے)

اگر تیل اور بجلی چوری کے الزام ثابت ہوجائیں تو وہ ہر قسم کی سزا کیلئے تیار ہیں انہوں نے خواجہ سعد رفیق کیخلاف بھی انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا جس پر وفاقی وزیر برائے ریلوے نے کہا کہ جمشید دستی کے بطور سیاسی کارکن احترام کرتے ہیں اور وہ نیچے سے اوپر آئے ہیں میری گزارش ہوگی کہ ایک دوسرے پر تنقید ضرور کی جانی چاہیے تاہم اس کا حدود کا تعین رکھنا ضروری ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :