تھائی لینڈ،کنکریٹ کا پل منہدم ہونے سے 11مزدور ہلاک،11دیگر زخمی

بدھ 26 فروری 2014 06:56

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26فروری۔2014ء)بنکاک کے نواح میں ایک تعمیراتی مقام پر منگل کے روز کنکریٹ سے بنائے جانے والا ایک بڑا ستون منہدم ہونے سے کم از کم11مزدور ہلاک اور11دیگر زخمی ہوگئے،یہ بات پولیس نے کہی۔بنکاک کے سرحدی صوبہ کے بنگ فلی ضلع کے پولیس اہلکار اپیوت کسورن نے بتایا کہ زخمیوں میں سے دو کی ہسپتال میں حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

سرکاری ہسپتال کیلئے تعمیراتی مقام پر ملبے سے زیادہ تر لاشوں کو اب نکال دیا گیا ہے،اگر چہ کہ ایک مزدور کی لاش ابھی نکالی جانی ہے۔اپیوت نے کہا کہ سات مزدور موقع پر جبکہ چار نے ہسپتال میں دم توڑا اور مزید بتایا کہ ہلاک شدگان تھائی اورتارکین وطن مزدور تھے۔رضاکاروں کی ایک ٹیم نے ہلاکتوں کی تعداد منگل کو دوپہر گئے تک 10بتائی ہے اور مزید بتایا کہ وہ مزید لاشوں کی تلاش کیلئے ملبہ ہٹانے کیلئے کھدائی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مزدور گروپ تھائی لینڈ کے تعمیراتی مقامات پر غیر معیاری حفاظتی اقدامات اور کم تنخواہوں سے متعلق خبردار کرچکے ہیں،بالخصوص میانمر،کمبوڈیا اور لاؤس سے تارکین وطن مزدوروں کیلئے جنہیں اکثر ملک کی کم سے کم یومیہ آمدن 9.2ڈالر سے کم ادائیگی کی جاتی ہے۔ملک میں حالیہ سالوں کے دوران تعمیرات میں اضافہ دیکھا گیاہے،جیسا کہ پراپرٹی مارکیٹ بلند ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :