افغانستان‘ اتحادی فورسز کا آپریشن میں 76 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ،افغان لیویز کی کارروائی‘ چمن بارڈر سے 16 افراد گرفتار کرلئے

بدھ 26 فروری 2014 06:54

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26فروری۔2014ء) افغانستان میں اتحادی فورسز نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آپریشن کلین اپ میں 76 طالبان کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایساف اور افغان اتحادی فورسز نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ننگرہار‘ قندوز‘ مالوگار اور لغمان میں آپریشن کلین اپ کرتے ہوئے 76 طالبان کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران متعدد طالبان کو گرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ دوسری جانب افغان فورسز نے چمن میں پاک افغان سرحدی علاقے سے 16 افغانیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ لیویز حکام نے بتایا ہے کہ تاجک اور ازبک باشندوں سمیت ان افغانیوں کو گلدار باغیچہ چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ گرفتار کیا گیا ہے۔ تمام افراد غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرکے افغانستان کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :