حکومت نے قانون کی حکمرانی کا عزم کررکھا ہے،ممنون حسین، حکومت نے ملک میں قانون کی حکمرانی امن اور سلامتی کا ہدف حاصل کرنے کا عزم کررکھا ہے، اسلام آباد میں قومی شاہراہوں اورموٹر وے پولیس کی پندرھویں تقریب تقسیم ایوارڈ سے خطاب

بدھ 26 فروری 2014 06:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26فروری۔2014ء)صدر ممنون حسین نے کہا ہے حکومت نے لوگوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے سڑکوں کے نظام کو توسیع دینے کا عزم کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری میڈیارپورٹس کے مطابق اْنہوں نے اسلام آباد میں قومی شاہراہوں اورموٹر وے پولیس کی پندرھویں تقریب تقسیم ایوارڈ سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کیلئے سفر کو محفوظ اور آسان بنانے پر زوردیا۔اْنہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں اور موٹر وے پولیس کی کوششوں سے سڑک کے حادثات میں نمایاں کمی آئی ہے اور سفر زیادہ محفوظ ہوگیا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک میں قانون کی حکمرانی امن اور سلامتی کا ہدف حاصل کرنے کا عزم کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :