پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیر داخلہ کے بیان طالبان سے کرکٹ کھیلنے پرقومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی گئی

بدھ 26 فروری 2014 06:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26فروری۔2014ء)پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی طرف سے طالبان کو کرکٹ کھیلنے کی دعوت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پیپلز پارٹی کے رہنما عمران لغاری ،اعجاز جاکھرانی ،شازیہ مری ،کمال خان اور عبد الستار کی جانب سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طالبان کو کرکٹ کھیلنے کی دعوت پر تحریک التواء جمع کرا دی اور تحریک التواء کے متن میں بیان کیا گیا ہے کہ وزیر داخلہ نے اس نازک دور پر طالبان کو کرکٹ کھیلنے کید عوت دی ہے جبکہ عوام اور سکیورٹی فورسز طالبان سے متاثر ہو رہے ہیں ۔وزیر داخلہ کا بیان سکیورٹی فورسز اور عوام کی توہین کے مترادف ے۔

متعلقہ عنوان :