ہاکی کی بہتری کیلئے جلد قانون بنا رہے ہیں، ہر ادارہ ایک ٹیم بنانے کا پابند ہو گا، وزیر کھیل پنجاب ،نوویں یا دسویں پوزیشن لینے سے بہتر ہے کہ ٹیم باہر نہ بھیجی جائے، عنقریب میرٹ پر ٹیم بنائیں گے جو فتوحات حاصل کریگی،رانا مشہود

بدھ 26 فروری 2014 06:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26فروری۔2014ء)سپورٹس بورڈ پنجاب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کی بہتری کے لئے جلد ہی قانون سازی کر رہے ہیں جس میں تمام اداروں کو کسی بھی کھیل کی ایک ٹیم بنانے کا پابند کریں گے،قومی دولت کا ایک ایک پیسہ ضائع ہو نے سے بچانا ہے لہٰذا نویں، دسویں پوزیشن حاصل کرنے کے بجائے ٹیم باہر نہ بھیجنا بہتر ہے اور عنقریب تربیتی کیمپ لگا کر میرٹ کی بنیاد پر ٹیم تشکیل د یں گے جو دنیا میں فتوحات حاصل کرے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم یوتھ فیسٹیول سے کھیلوں کا کلچر پیدا کر رہے ہیں جس سے مستقبل کے لئے باصلاحیت کھلاڑی پیدا ہو نگے۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی قومی کھیل ہے جس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسے فروغ دیں گے۔

(جاری ہے)

اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ صرف ٹیم بیرون ملک بھیجنا مقصد نہیں بلکہ جلد ہی پانچ چھ ماہ کا تربیتی کیمپ لگا کر میرٹ کی بنیاد پر ٹیم بنائیں گے جو فتوحات حاصل کرے گی او رقومی کھیل کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے گزشتہ ماہ ہاکی کے فروغ کے لئے10 کروڑ روپے کے امدادی فنڈز کا اعلان کیا تھا اور صوبائی وزیر رانا مشہود کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے ذمہ گراس روٹ سطح پر ہاکی کے فروغ کے لئے کام کرنا شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :