پنجاب حکومت نے ریڈ بْک کا 17 واں ایڈیشن جاری کر دیا،ریڈ بک میں 2 خواتین سمیت انتہائی مطلوب 123 دہشت گرد شامل

بدھ 26 فروری 2014 06:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26فروری۔2014ء)حکومت پنجاب نے ریڈ بک کا 17 واں ایڈیشن جاری کر دیا۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی ریڈ بک میں 2 خواتین سمیت انتہائی مطلوب 123 دہشت گرد شامل ہیں ریڈ بک میں انتہائی مطلوب 123 دہشت گردوں کو شامل کیا گیا ہے اور پہلی بار 2 خواتین کے نام بھی شامل کیئے گئے ہیں جن کے سروں کی قیمت 5,5 لاکھ روپے مقرر ہے۔

(جاری ہے)

ریڈ بک کے نئے ایڈیشن میں پہلے نمبر پر انتہائی مطلوب شخص مطیع الرحمن عرف صمد سیال ہے جبکہ دیگر میں زبیر، اکرم، امجد، علی رضوان وغیرہ شامل ہیں جبکہ جو دو خواتین ریڈ بک میں شامل کی گئی ہیں۔ ان میں طیبہ اور ماریہ شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق حکومت نے ان انتہائی مطلوب افراد کی گرفتاری کے لئے مدد دینے والوں کے لئے انعامات کا اعلان بھی کیا ہے اور ان کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے جبکہ آئی جی پنجاب خان بیگ نے صوبہ بھر کے ڈی آئی جیز اور ایس ایس پی صاحبان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

متعلقہ عنوان :