ایشیا ء کپ ، ابتدائی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 12رنز سے ہرادیا ، فاسٹ باوٴلرلیستھ ملنگا کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت سری لنکا نے پاکستان سے فتح چھین لی ، ملنگا کو مین آف دی میچ قراردیا گیا،ایشیاء کپ کا دوسرا میچ آج میزبان بنگلہ دیش اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا

بدھ 26 فروری 2014 06:50

فتح اللہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26فروری۔2014ء)ایشیا ء کپ کے ابتدائی میچ میں سری لنکا نے فاسٹ باوٴلرلیستھ ملنگا کی آخری اورز میں تباہ کن باؤلنگ کی بدولت پاکستان سے فتح چھین لی ، سنسنی خیز مقابلے میں پاکستانی ٹیم ہدف کے قریب پہنچ کرہمت ہارگئی ،سری لنکانے 12رنزسے میچ جیت لیا،ملنگانے 5کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا اور انہیں مین آف دی میچ قراردیا گیا ۔

منگل کو فتح اللہ میں کھیلے گئے ایشیاء کپ کے پہلے میچ میں ٹاس سری لنکاکے کپتان انجیلامیتھیوزنے جیتااورپہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا،سری لنکاکے اوپنرتھری مانے شانداربیٹنگ کی اورسنچری بنائی وہ 101رنزبناکرآوٴٹ ہوگئے ۔سری لنکاکی طرف سے کمارسنگاکارانے 8چوکوں کی مددسے67رنزکی اننگزکھیلی جبکہ کپتان میتھیو55رنزبنائے ،سری لنکانے مقررہ 50اووروں میں 6وکٹوں کے نقصان پر296رنزبنائے ،پاکستان کی طرف سے سابق باوٴلرعمرگل نے 2اورآل راوٴنڈرشاہدآفریدی نے 2کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا،پاکستان نے 297رنزکے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی توشرجیل خان جلدہی آوٴٹ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

احمدشہزاد77کے مجموعی سکورپرڈی سلواکی گیندپربولڈہوگئے ۔انہوں نے 28رنزکی انفرادی اننگزکھیلی محمدحفیظ بھی زیادہ دیروکٹ پرنہ ٹھہرسکے ،18رنزبنانے کے بعدانجیلامیتھیوز کی گیندپرکیچ آوٴٹ ہوئے ،پاکستان کی چوتھی وکٹ 121کے مجموعی سکورپرگری ۔صہیب مقصود17رنزبناکرآوٴٹ ہوگئے ،اس کے بعدکپتان مصباح الحق اورعمراکمل کے درمیان شاندارپارٹنرشپ ہوئی ۔

242کے مجموعی سکورپرعمراکمل 74رنزکی شانداراننگزکھیل کرآوٴٹ ہوئے وہ اکمل کی گیندپرلنگاکاراکے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوئے ۔252کے سکورپرشاہدآفریدی بھی پانچ رنزبناکرآوٴٹ ہوگئے ،اس کے بعدمصباح الحق بھی 254کے مجموعی سکورپر73رنزبناکرملنگاکاشکاربن گئے ۔پاکستان کی آٹھویں وکٹ 282کے سکورپرگری عمرگل کوبھی ملنگانے پویلین کی راہ دکھائی ،وہ صرف 2رنزبناسکے ،281کے مجموعی سکورپرسعیداجمل کوبھی ملنگانے ایل بلی ڈبلیوآوٴٹ کردیا284پرملنگانے بلاول بھٹی کوبولڈکرکے اپنی ٹیم کو12رنزسے فتح یاب کردیا۔ملنگانے 5کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا اور انہیں مین آف دی میچ قراردیا گیا ۔ایشیاء کپ کا دوسرا میچ آج بدھ کو میزبان بنگلہ دیش اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا۔