ملک کو درپیش مسائل کا واحد حل قانون کی حکمرانی ہے‘نواز شریف، وکلاء انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی لئے غریب اور پسماندہ طبقے کیلئے کام کریں،وزیراعظم کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت

بدھ 26 فروری 2014 06:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26فروری۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کا واحد حل قانون کی حکمرانی ہے‘ حکومت قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کیلئے بھرپور پر عزم ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں وزیراعظم سیکرٹریٹ میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2007 ء میں وکلاء تحریک میں وکلاء کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری نے نیک مقصد کیلئے جدوجہد کی حکومت کی قانونی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے پر عزم ہے، وکلاء انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی لئے غریب اور پسماندہ طبقے کیلئے کام کریں‘ ذات نسل اور مذہب کی تفریق کے بغیر برابری کے حقوق سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے‘ سپریم کورٹ کے وفد نے وزیراعظم کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔