پناہ کے متلاشیوں سے آسٹریلوی عوام کی معافی

اتوار 2 مارچ 2014 08:16

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مارچ۔2014ء)آسٹریلیا میں پناہ کے لیے آنے والے تارکینِ وطن کے معاملے میں آسٹریلوی حکومت کی پالیسیز پر جاری تنازعے کے بعد ایک شخص نے اس بحث کو انسانیت کے سطح پر لانے کا مشورہ دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میلبرن سے تعلق رکھنے والے رائن شیلز نے ایک ویب سائٹ شروع کی ہے جس میں تارکین وطن کے ساتھ پیش آنے والے حالیہ واقعات کے بعد معذرت کے پیغامات کے ساتھ کئی آسٹریلوی شہریوں کی تصاویر شائع کی گئی ہیں۔

رائن کا کہنا ہے اس ویب سائٹ پر لوگوں کا کافی اچھا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے جس پر اب تک 250 تصاویر پوسٹ کی جا چکی ہیں۔اس کا مقصد حال ہی میں ایک شخص کی زیرِ حراست ہلاکت کے بعد آسٹریلیا کی ساحل سے دور قید کی پالیسی پر سوال اٹھانا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کا کہنا ہے کہ اس کی پالیسیز کی وجہ سے کئی زندگیاں بچی ہیں اور پناہ کی تلاش میں آنے والوں کی کئی کشتیوں کو ملکی ساحل تک پہنچنے سے روکا گیا ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے فروری کے اوائل میں کہا تھا کہ ’پالیسیز سخت لیکن کارآمد ہیں۔رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق آسٹریلوی عوام کی اکثریت حکومت کے طریقہ کار کی حمایت کرتی ہے۔آسٹریلیا کے حکام پناہ کی تلاش میں آنے والے غیرملکیوں کو ساحل سے دور حراستی مراکز رکھا جاتا ہے۔رائن شیلز نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کو بتایا کہ ’sorryasylumseekers.com نامی یہ ویب سائٹ بے یارومددگار ہونے کے احساس کے تحت شروع کی گئی ہے۔

آسٹریلیا میں پناہ کے معاملے پر بحث بہت گرم ہے اور معاملہ حساس اور ناگوار ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میرے لیے یہ سائٹ اچھی یا بری پالیسیز یا سیاستدانوں کے بارے میں نہیں ہے لیکن اس جو لوگ تشدد سے بھاگ کر آ رہے ہیں ان کے ساتھ انسانی اور ہمدردارنہ سلوک روا رکھا چاہیے۔میرا خیال ہے کہ اگر ہم ان باتوں پر اتفاق کرتے ہیں تو ہم پالیسیز کے بارے میں ایک قابلِ قدر بحث کر سکتے ہیں۔

آسٹریلیا کے حکام پناہ کی تلاش میں آنے والے غیرملکیوں کو ساحل سے دور حراستی مراکز رکھا جاتا ہے۔ان مراکز میں صورتحال پر اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کے ادادروں نے سخت تنقید کی ہے۔لیکن آسٹریلیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ ان کی پالیسیز کی وجہ سے سمگلرز کی روک تھام ہوئی ہے اور پناہ کے متلاشیوں کی سمندر میں کشتیوں پر خطرناک سفر کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔