جنوبی افریقہ انڈر 19ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست ،پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ، جنوبی افریقہ کے کاربن بوشن مین آف دی میچ ، ایڈن مارکرام کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

اتوار 2 مارچ 2014 08:11

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مارچ۔2014ء) جنوبی افریقہ ورلڈ کپ انڈر 19ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا ، پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست ، کاربن بوش مین آف دی میچ جبکہ ایڈن مارکرام مین آف دی سیریز قرار پائے ۔ ہفتہ کو دبئی میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستانی بیٹنگ افریقن باؤلروں کے سامنے لڑکھڑا گئی پوری ٹیم 44.3 اوورز میں 131رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی ، عماد بٹ 37 ، ظفر گوہر 22، سمیع اسلم 16اور حسن رضا 15رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کے بوش نے 4، دیل اور ویلی نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ پاکستان کے 131رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے انتہائی محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے 42.1اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا جنوبی افریقہ کے اولڈ فیلڈ 40، ایڈن مارکرام 66،بریڈل ڈیل 14رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ پاکستان کے کرامت علی نے 2 جبکہ عماد بٹ اور ضیاء الحق نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ میچ میں بہترین کارکردگی پر کاربن بوش کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ ایڈن مارکرام کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :