ترقی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے،اسحاق ڈار

اتوار 2 مارچ 2014 08:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مارچ۔2014ء)وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ ملک میں ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے سخت محنت اور لگن کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

سرکارمیڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ فیسیلٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اْنہوں نے کہا کہ شفافیت اور مسابقت سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری کا طرہ امتیاز ہونا چاہیئے۔اْنہوں نے انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ فیسیلٹی کو ہدایت کی کہ وہ توانائی اور ترقیاتی سہولتیں بہتر بنانے کے واضح اور قابل عمل منصوبے تجویز کرے۔

متعلقہ عنوان :