شامی باغیوں کو اسلحہ دینے کا الزام، سعودی عرب نے روسی تنقید مسترد کر دی

اتوار 2 مارچ 2014 08:16

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مارچ۔2014ء )سعودی عرب نے روسی حکومت کی اس تنقید کومسترد کر دیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ شامی باغیوں کو ریاض حکومت شانے پر رکھ کر چلانے والے میزائل فراہم کر رہی ہے۔ روسی تنقید کے جواب میں سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ شام کے تنازعے کی طوالت کی وجہ روس کی جانب سے اسد حکومت کی حمایت ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شامی عوام کے لیے سعودی حمایت پر روسی تنقید بے جا ہے۔ سعودی بیان میں مزید کہا گیا کہ شامی عوام کی حمایت اسد حکومت کے ظلم و جبر کے تناظر میں کی جا رہی ہے۔ گزشتہ منگل کو روس نے سعودی عرب کو متنبہ کیا تھا کہ اْس کی طرف سے شامی باغیوں کو دیے جانے والے اسلحے سے امن معاملات کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :