کراچی میں ناگن چورنگی کے واقعے پر ڈی جی رینجرز نے نہ آکر سینیٹ کی توہین کی،چیئرمین سینٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق افراسیاب خٹک، کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ،رینجرز اہلکار کو بھی قانون کئے مطابق ہی سزا ملنی چاہئے، قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

اتوار 2 مارچ 2014 08:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مارچ۔2014ء)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ کراچی میں ناگن چورنگی کے واقعے پر ڈی جی رینجرز کو بلایا تھا مگر وہ نہیں آئے ،انہوں نے نہ آکر سینیٹ کی توہین کی ہے۔ کراچی میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر افراسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ رینجرز اہلکار کو بھی قانون کئے مطابق ہی سزا ملنی چاہئے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ تجویز آئی ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاوس میں ایک انسانی حقوق کی کمیٹی قائم کی جائے جو مسائل کو حل کرنے میں مدد دے۔اجلاس میں ایم کیو ایم کی سینیٹر نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کو جن لوگوں نے پکڑا ہے انہیں کارکنان کو سامنے لانا ہو گا۔ لوگوں کو پکڑ کر گمشدہ کردینا درست نہیں۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی افراسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ اجلاس میں آپریشن کی صورت میں نقل مکانی کرنیوالے ، لاپتہ اور تشدد کا نشانہ بننے والے افراد حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

متعلقہ عنوان :