کسی بھی مسئلے کا حل فوجی آپریشن نہیں ہے ، امن کمیٹی شمالی وزیرستان ، آپریشن سے وزیرستان میدان جنگ بن جائے گا ، عوام دربدر ہوجائینگے ، عمائدین

اتوار 2 مارچ 2014 08:14

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مارچ۔2014ء) شمالی وزیرستان کی امن کمیٹی کا کہنا ہے کہ کسی بھی مسئلے کا حل فوجی آپریشن نہیں ہے ، آپریشن سے وزیرستان میدان جنگ بن جائے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان کی امن کمیٹی کے عمائدین نے شمالی وزیرستان میں ممکنہ فوجی آپریشن کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے عوام کا حکومت کے ساتھ امن معاہدہ ہے کسی بھی مسئلے کا حل فوجی آپریشن نہیں تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوسکتے ہیں ۔ عمائدین کا کہنا ہے کہ حکومت شمالی وزیرستان میں آپریشن سے باز رہے آپریشن سے شمالی وزیرستان میدان جنگ بن جائے گا اور عوام دربدر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :