شہباز شریف نے پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014ء کا باقاعدہ آغاز کیا ،قومی پرچم لہرانے کے عالمی ریکارڈ میں حصہ لیا،تقریب میں 14ممالک کے سفیروں کی شرکت،شہباز شریف نے سٹیڈیم میں موجود افراد کے ساتھ ملکر7منٹ تک قومی پرچم لہرایا،تقریب میں غیر ملکی سفارت کاروں کی موجودگی اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستانی قوم رواداری‘ براداشت اور متحمل مزاج قوم ہے،قومی پرچم کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن دیکھ رہا ہوں:شہباز شریف

اتوار 2 مارچ 2014 08:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مارچ۔2014ء)وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے آج نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پنجاب یوتھ فیسٹیول2014ء کا باقاعدہ آغازکیا۔جس کے بعدیوتھ فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔ 14ممالک کے سفیروں ،صوبائی وزیر تعلیم و کھیل رانا مشہود احمد ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،دانشوروں اورمختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی ۔

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف ہاکی سٹیڈیم پہنچے تو صوبائی وزیر کھیل جبکہ سٹیڈیم میں داخل ہونے پر ہزاروں افراد نے کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا ۔وزیراعلیٰ نے ہاتھ ہلا کر شرکاء کے نعروں کا جواب دیا ۔ وزیراعلیٰ نے قومی پرچم لہرانے کے عالمی ریکار ڈ میں بھی حصہ لیااور7منٹ سے زائدسٹیڈیم میں موجود تمام افراد کے ساتھ ملکر قومی پرچم لہرایا۔

(جاری ہے)

عالمی ریکارڈبننے پر وزیراعلیٰ نے پوری قوم کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ یوتھ فیسٹیول ایک تحریک بن چکا ہے اوراس پاکستان کا سافٹ امیج اجاگرہورہا ہے اور آج یہاں غیر ملکی سفارت کاروں کی موجودگی اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان کا انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ پاکستان کی قوم رواداری ،برداشت اورتحمل کی جذبات کی حامل قوم ہے اور میں پاکستان کامستقبل انتہائی روشن دیکھ رہا ہوں۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کے صوبائی سطح کے مقابلوں کا باقاعدہ اعلان کیا۔اس موقع پر کھلاڑیوں نے مختلف فارمیشنزبنائی جس پر وزیراعلیٰ نے تالیاں بجا کر انہیں داد دی ۔کھلاڑیوں نے انسانی ٹاور بنانے کا مظاہر ہ بھی کیا ۔اس موقع پر آتش بازی کا بھی مظاہر ہ کیا گیا ،فضا میں غباریں چھوڑے گئے اور پوراسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔اس موقع پر کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ بھی کیا ۔بھارت کے کھلاڑیوں کے دستے نے خصوصی طورپر یوتھ فیسٹیول کی تقریب میں شرکت کی ۔