انتخابات سے قبل تیونس کے تمام اسلام پسند گورنر تبدیل

اتوار 2 مارچ 2014 08:16

تیونسیا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مارچ۔2014ء )تیونس کی اعتدال پسند اسلامی جماعت النہضہ سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم مہدی جمعہ نے سیکولر اپوزیشن کے مطالبے کو منظور کرتے ہوئے اپنے ملک کے 24 میں سے 18 صوبوں کے گورنر تبدیل کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی گورنروں کی تبدیلی کی وجہ اپوزیشن کا یہ الزام تھا کہ النہضہ پارٹی انتخابات سے قبل اپنے پارٹی کے اعلیٰ کارکنوں کو صوبوں کا گورنر تعینات کر رہی ہے۔ وزیر داخلہ لْطفی بن جدّْو نے وزیر اعظم کے فیصلے کا اعلان کیا۔ تیونس میں رواں برس عام پارلیمانی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :