وینزویلا ، سینکڑوں مظاہرین کا سکیورٹی فورسز کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج،کراکس حکومت مظاہرین سے مذاکرات کرے، امریکا

اتوار 2 مارچ 2014 08:16

کراکس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مارچ۔2014ء )وینزویلا میں گزشتہ روز سینکڑوں مظاہرین نے سکیورٹی فورسز کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ تیل کی دولت سے مالا مال اس ملک میں مزید ایک فوجی کی ہلاکت کے بعد گزشتہ تین ہفتوں میں وہاں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ادھر امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے صدر نکولاس مادورو پر زور دیا ہے کہ وہ خون خرابے کو روکنے کے لیے مظاہرین سے مذاکرات کریں۔ یہ امر اہم ہے کہ صدر مادورو چار فروری کو شروع ہونے والے ان احتجاجی مظاہروں کو امریکی سازش قرار دیتے ہیں۔ وینزویلا میں بالخصوص نوجوان طبقہ افراط زر کی بلند شرح اور اشیائے ضرورت کی قلت کے باعث سراپا احتجاج ہے۔

متعلقہ عنوان :