ایران4000میٹر تک مار کرنیوالے گائیڈڈ میزائل کا تجربہ جون میں کرے گا

پیر 12 مئی 2014 07:25

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مئی۔2014ء)ایران 4000میٹر تک مار کرنے والے گائیڈڈ میزائل کا تجربہ جون میں کرے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کے کمانڈر برائے زمینی فورس بریگیڈئر جنرل احمد رضا پوردستان نے بتایا ہے کہ میزائل کا تجربہ وسطی صوبہ اصفہان میں ہونے والی جنگی مشقوں کے دوران کیا جائے گا اور یہ میزائل ہیلی کاپٹر سے لاؤنچ کیا جائے گا،انہوں نے مزید بتایا کہ ایران نے ملٹری ہیلی کاپٹر میں نصب مشین گنوں کی صلاحیت بھی بڑھائی ہے۔