نوکوٹ،موسم گرما کی پہلی بارش، تیز ہواوٴں سے 1لاکھ 32ہزار کے وی ٹرانسمیشن لائنز اور تین کھمبے گرنے سے 200دیہات کی بجلی منقطع

پیر 12 مئی 2014 07:22

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مئی۔2014ء) نوکوٹ اور اس کے گردونواح میں موسم گرما کی پہلی بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی تیز ہواوٴں سے 1لاکھ 32ہزار کے وی ٹرانسمیشن لائنز اور تین کھمبے گرنے سے نوکوٹ سمیت 200دیہاتوں کی بجلی منقطع ہوگئی نالوں کی صفائی نہ ہونے کے سبب شہر کے مرکزی علاقے زیرآب آگئے اور شہر کی سڑکیں جوہڑوں میں تبدیل ہوگئیں نوکوٹ نفیس نگر ملحقہ صحرائی علاقوں میں کئی روز شدید گرمی کے بعد گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی اور بارش کے دران ہی وقفہ وقفہ سے ژالہ باری کا سلسلہ بھی جاری رہا بارش سے قبل ہی تیزہواوٴں کے چلنے سے نوکوٹ گرڈ اسٹیشن کو 1لاکھ32ہزار کے وی بجلی فراہم کرنے والی ٹرانسمیشن لائنز اور نوکوٹ کے قریب تین کھمبے گرنے سے نوکوٹ سمیت 200دیہاتوں میں 19گھنٹے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوکررہ گئی جس کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا شہر میں موسم تو خوشگوار تو ہوگیا مگر شہریوں کے لئے سڑکیں گلیاں عذاب بن گئیں شہر کے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور شہر کے مرکزی سڑکیں مین بس اسٹاپ شاہی بازار ٹاوٴن کمیٹی اور ڈھوروبازار پر دوفٹ بارش کا پانی کھڑاہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں خصوصاً نمازیوں کو سخت دشواریاں پیش آئیں ۔

متعلقہ عنوان :