چین‘ فیکٹری کی دیوار گرنے سے 18 افرادہلاک،تین زخمی

پیر 12 مئی 2014 07:25

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مئی۔2014ء)چین کے مشرقی شہر میں شدید بارشوں کے باعث ایک فیکٹری کی دیوار گرنے سے کم ازکم 18 افراد ہلاک ہوگئے۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ ساحلی شہر شنگڈاوٴ میں پیش آیا۔ دیوار گرنے سے کم ازکم تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثے کے وقت لگ بھگ چالیس افراد فیکٹری میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

چین دنیا کی دوسری بڑی اقتصادی قوت ہے لیکن یہاں جائے کار پر حفاظتی اقدامات نا ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے اکثر حادثات میں بھاری جانی نقصان ہو جاتا ہے۔گزشتہ سال جون میں شمال مشرقی شہر میں ایک مرغیوں کے ذبح خانے میں آتشزدگی سے کم ازکم 120 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔2013ء ہی کے ماہ نومبر میں شنگڈاوٴ میں تیل کی ایک پائپ لائن میں دھماکے سے 62 افراد موت کا شکار ہوئے۔

متعلقہ عنوان :