کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں4 افراد جاں بحق، رینجرز نے ماڑی پور روڈ سے3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

پیر 12 مئی 2014 07:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مئی۔2014ء)کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں4 افراد جاں بحق ہو گئے ، رینجرز نے ماڑی پور روڈ سے3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ اورنگی ٹاوٴن سیکٹر بارہ اور گلشن ضیا سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں ، مقتولین کی شناخت نہیں ہو سکی۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

کیماڑی مسان چوک کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

مقتول کی شناخت شہباز خان کے نام سے ہوئی ہے۔ لیاقت آباد میں بھی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا جو ہسپتال میں دوران علاج چل بسا۔ دوسری جانب رینجرز نے ماڑی پور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد گرفتار کر لیے ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

متعلقہ عنوان :