پاکستان ریلوے مسلسل بدحالی سے دو چار،محکمہ آج بھی 86 ارب19 کروڑ40 لاکھ روپے کامقروض ہے،ذرائع

پیر 12 مئی 2014 07:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مئی۔2014ء)پاکستان ریلوے مسلسل بدحالی سے دو چار،محکمہ آج بھی 86 ارب19 کروڑ40 لاکھ روپے مقروض ہے۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ پاکستان ریلوے وفاقی حکومت( اقتصادی امور ڈویژن) چینی فرموں ایگزم بنک چین اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کا مقروض ہے جو مختلف اوقات میں قرضہ لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان ریلوے نے وفاقی حکومت کو ای اے ڈی کے ذریعے21 قرضوں کے ضمن میں اور چینی فرموں ایگزم بینک چین کو قرضوں کے ضمن میں 40 ارب79 کروڑ40 لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔

متعلقہ عنوان :