ٹاٹ پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کی‘ کامیابی میں بیوی کا سب سے اہم کردار ہے،گورنر پنجاب،ملک کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلانا سب سے بڑی کامیابی ہے، انٹرویو

پیر 12 مئی 2014 07:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مئی۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ درخت کے نیچے ٹاٹ پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کی‘ میری کامیابی میں میری بیوی کا سب سے اہم کردار ہے،ملک کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلانا سب سے بڑی کامیابی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلابوں میں برطانیہ سے اپنے ساتھ مختلف بڑی این جی اوز کے نمائندوں اور مخیر حضرات کو لایا۔

(جاری ہے)

گلگت سے لے کر سندھ تک سیلاب نے متاثرین کے ہزاروں گھر تباہ کردئیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پچاس لاکھ سے زائد بچے تعلیم کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ میری خواہش ہے کہ ایک سال میں یہ تعداد دس لاکھ تک لاؤں۔ انہوں نے کہا کہ میری اب تک کی سب سے بڑی کامیابی پاکستان کو یورپی یونین میں جی ایس پی پلس کا درجہ دلوانا ہے جس سے پاکستان بزنس کمیونٹی ٹیکسٹائل کی صنعت کو ایک نئی زندگی ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :