وفاقی حکومت کا ڈاکٹر عمر سیف کو چیئرمین نادرا تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ

پیر 12 مئی 2014 07:20

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مئی۔2014ء) وفاقی حکومت نے ڈاکٹر عمر سیف کو چیئرمین نادرا تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، عمر سیف اس وقت چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے طور پر پنجاب میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ان کے والد کرنل (ر) سیف وزیر اعظم یوتھ لون سکیم کے چیئرپرسن مریم نواز کے ساتھ بطور ایڈوائزر کا م کر رہے ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی چیئرمین نادرا کے خالی عہدے پر ڈاکٹر عمر سیف کو تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے چند روز قبل اندرون ملک و بیرون ملک اشتہارات بھی دیئے گئے تھے ، ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب اس عہدے کے لئے دیئے گئے اشتہارات کی تمام شرائط پر ڈاکٹر عمر سیف پورا اترتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ و اعلی تجربے کے حامل اور پہلے ہی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر عمر سیف لمز، ایم آئی ٹی اور کیمریج یونیورسٹی کے پڑھے ہوئے ہیں اور انہوں نے کیمبریج یونیورسٹی سے 2001میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عمر سیف کے والد بھی اس وقت وزیر اعظم یوتھ لون سکیم کی چیئرپرسن مریم نواز کے ساتھ بطور ایڈوائزر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :