پی آئی اے کا حج آپریشن، 39 ارب 21 کروڑ60 لاکھ کی آمدن،39 ارب84 کروڑ30 لاکھ روپے اخراجات

پیر 12 مئی 2014 07:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مئی۔2014ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کو گذشتہ پانچ سال کے دوران حج آپریشن میں 39 ارب 21 کروڑ60 لاکھ روپے سے زائد کی آمدن ہوئی ہے جبکہ اخراجات39 ارب84 کروڑ30 لاکھ روپے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو موصول شدہ دستاویزات کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے نے سال2009 ء میں حج آپریشن کے دوران 8 ارب20 کروڑ روپے کمائے،2010 ء میں7 ارب 88 کروڑ روپے،2011ء میں 8 ارب41 کروڑ70 لاکھ روپے،2012 ء میں 8 ارب12 کروڑ80 لاکھ روپے اور2013 ء میں 6 ارب59 کروڑ 10 لاکھ روپے ہیں۔

مزید دستاویزات کے مطابق پی آئی اے نے2009 ء میں اخراجات7 ارب94 کروڑ40 لاکھ روپے ہے۔2010 ء میں7 ارب 72 کروڑ10 لاکھ روپے، 2011 ء میں 9 ارب18 کروڑ10 لاکھ روپے،2012 ء میں8 ارب 52 کروڑ90 لاکھ روپے ،2013 ء میں 6 ارب46 کروڑ80 لاکھ روپے کے اخراجات کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :