پی ٹی آئی جلسہ کے دوران بد نظمی، انصاف سیکورٹی کے اہلکا ر میڈیا کے ساتھ بد تمیزی کر تے رہے

پیر 12 مئی 2014 07:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مئی۔2014ء) تحریک انصاف کے جلسہ کے دوران بد نظمی، انصاف سیکورٹی کے اہلکا ر میڈیا کے ساتھ بد تمیزی کر تے رہے جبکہ میڈیا کے لئے مخصوص کنٹینر پر اپنی جان پہچان کی خواتین اور دوستوں کے مزے کراتے رہے ، کئی بار میڈیا کے نمائندوں سے تلخ کلامی کی ہوئی ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز تحریک انصاف کی جلسہ کے دوران بدنظمی تھی ۔تحریک انصاف کے سیکورٹی پرمعمور افراد اپنے جاننے والی خواتین اور دوستوں کو میڈیا کے لئے مخصوص کنٹینر پر لے گئے جبکہ میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بد تمیزی کی گئی اور جھگڑا کیا گیا ،میڈیا کے نمائندوں کو مخصوص کنٹینر پر چڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔