مودی یا کیجروال؟ بھارت کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ فیصلہ آج ہونے کا امکان

پیر 12 مئی 2014 07:30

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مئی۔2014ء) بھارت کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ فیصلہ آج ہونے کا امکان ‘ مودی اور کیجریوال نے بنارس فتح کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگادیا اب چونکہ زیادہ تر بھارت میں انتخابی عمل مکمل ہوچکا ہے اسی وجہ سے دونوں پارٹیوں کے تمام بڑے راہنماء بنارس پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق سات مرحلوں پر مشتمل بھارتی انتخابات میں 542 نشستوں پر پولنگ ہوئی ہے۔

سب سے اہم حلقہ وارنسی کا ہے جہاں وزارت عظمیٰ کے دو امیدوار نریندر مودی اور اروند کیچریوال میدان میں ہیں۔ تجزیہ نگار اس مقابلے کو ”مہا یدھ“ کا نام دے رہے ہیں جو یہاں سے جیتے گا وہی دلی کے تخت پر بیٹھے گا۔ 1952ء سے لے کر اب تک کانگریس پانچ بار حکومت حاصل کرچکی ہے۔ جنتا پارٹی‘ جنتا دل‘ بی جی پی اور سی ایم پی ایک بار حکومت میں آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :