جنوبی یمن میں القاعدہ کے خود کْش حملے میں 12 یمنی فوجی ہلاک ،3دہشتگرد بھی مارے گئے

پیر 12 مئی 2014 07:26

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مئی۔2014ء) جنوب مشرقی یمن میں ایک مشتبہ القاعدہ خود کْش بمبار کی کارروائی کے نتیجے میں بارہ فوجیوں کے ساتھ ساتھ ایک شہری بھی ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

یہ حملہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے، جب یمن کے سرکاری دستے تین شورش زدہ صوبوں میں جہادیوں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ اس خود کْش حملے سے چند ہی گھنٹے پہلے دارالحکومت صنعاء میں تین مسلح حملہ آور اْس وقت مارے گئے، جب اْنہوں نے صدارتی محل کے قریب ایک چَیک پوائنٹ کو حملے کا نشانہ بنایا۔ یہ وہی جگہ ہے، جہاں جمعے کو اسی طرح کے ایک حملے میں پانچ فوجی مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :