عمران خان میٹروبس کی ذمہ داری لیتے ہیں تو 8ارب روپے دینے کو تیار ہیں،پرویز رشید،انتظامیہ نے عمران خان کے جلسہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی،خیبرپختونخوا میں واضح تبدیلی سے ہی عوام عمران خان میرا اعتماد کریں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 12 مئی 2014 07:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مئی۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے عمران خان کے جلسہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی،عمران خان میٹروبس کی ذمہ داری لیتے ہیں تو 8ارب روپے دینے کو تیار ہیں،عمران خان کے جلسہ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی وی کیمرے اور سکرین اس بات کی ثبوت ہیں کہ عمران خان کے جلسہ میں کوئی رکاوٹیں کھڑی نہیں کی گئیں،خیبرپختونخوا میں واضح تبدیلی سے ہی عوام عمران خان میرا اعتماد کریں گے،اگر عمران خان خیبرپختونخوا میں میٹروبس منصوبے کی ذمہ داری لیتی ہے تو وفاقی حکومت صوبے کو 8ارب روپے دینے کو تیار ہے۔