روسی صدر پیوٹن ہرفن مولا نکلے، آئس ہاکی میں بھی کمال مہارت

پیر 12 مئی 2014 07:25

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مئی۔2014ء) کراٹے، سوئمنگ اور اسکیٹنگ کے شوقین روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آئس ہاکی کھیلنے میں بھی کمال مہارت رکھتے ہیں، پیوٹن کے گول پر شائقین کے جوش نے سوچی مقابلوں کی رونق دوبالا کردی۔روایتی سوٹ بوٹ کی جگہ آئس ہاکی کٹ پہنے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آئس ہاکی کے جوہر دکھانے سوچی اسٹیڈیم پہنچے تو شائقین کھیل نے پرجوش استقبال کیا۔

(جاری ہے)

نائٹ ہاکی لیگ کا میچ شروع ہوا تو 61 سالہ صدر کی چستی پھرتی دیکھ کر لوگ حیران ہوگئے، پیوٹن نے ایسے شاٹس کھیلے کہ شائقین داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور آئس ہاکی کے سابق کھلاڑیوں نے بھی صدر کے ساتھ کھیلنے کا بھرپور لطف اٹھایا، آئس ہاکی کھیلنے کے ماہر صدر پیوٹن کراٹے، سوئمنگ اور شکار کے بھی شوقین ہیں، ٹینس میں بھی صدر کا مقابلہ کرنا آسان نہیں۔

متعلقہ عنوان :