امریکہ‘ پانچ بھارتی شہریوں پر طلباء ویزا فراڈ کیس کی فرد جرم عائد کردی گئی

ہفتہ 31 مئی 2014 07:19

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مئی۔ 2014ء) امریکہ میں پانچ بھارتی شہریوں کو گرفتار کرکے ان پر طلباء ویزا فراڈ بارے فرد جرم عائد کردی گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں پانچ بھارتی شہریوں سریش‘ سپرانندانے‘ 54 سالہ للیت چاپڑا‘ 44 سالہ انیتا چاپڑا‘ 41 سالہ سیما شاہ اور 27 سالہ ہیرا نندانے کو گرفتار کرکے عدالت میں مجسٹریٹ گاڈیل گورینسٹن کے سامنے پیش کیا گیا جہاں ان پر طلباء ویزا فراڈ کیس کی فرد جرم عائد کی گئی۔ ان پر الزام ہے کہ وہ جعلی دستاویزات بناکر طلباء کو امریکی سٹوڈنٹ ویزا دلاتے تھے۔