فورڈ کی گاڑیوں میں خرابی، چودہ لاکھ گاڑیوں کو واپس طلبی

ہفتہ 31 مئی 2014 07:21

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مئی۔ 2014ء)امریکی کار ساز ادارے فورڈ نے شمالی امریکا میں اپنی 1.4ملین گاڑیوں کو واپس طلب کر لیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فورڈ کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسکیپ اور مرکری ماڈل کی گاڑیوں کے پاور اسٹیئرنگ سسٹم میں خرابی کی شکایات ملی تھیں۔

(جاری ہے)

کار ساز ادارے کے مطابق اس نقص کی وجہ سے کم رفتار پر بھی حادثے کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران فورڈ کی جانب سے گاڑیاں واپس طلب کرنے کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ فورڈ کا حریف ادارہ جنرل موٹرز سال رواں کے دوران اب تک مختلف تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے اپنی 16 ملین گاڑیاں واپس منگوا چکا ہے۔