میری زندگی بارے نصابی کتب میں کوئی کہانی شامل نہ کی جائے ، نریندر مودی ، خوشامد پسند نہیں ، خوشامدی بعض آجائیں ، پختہ یقین ہے کہ کسی بھی انفرادی شخصیت کو تعلیمی نصاب کا حصہ نہیں بنا چاہیے ، پیغام

ہفتہ 31 مئی 2014 07:19

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مئی۔ 2014ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ خوشامدی بعض آجائیں ،مجھے خوشامد پسند نہیں ، مودی نے سکول کی نصابی کتب میں اپنی زندگی کی کہانی شامل کئے جانے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی انفرادی شخصیت کو تعلیمی نصاب کا حصہ نہیں بنایاجانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ٹویٹر پر نریندر مودی نے لکھا ہے کہ میرا یہ پختہ یقین ہے کہ کسی بھی انفرادی شخصیت کی زندگی کی کہانی کو تعلیمی نصاب کا حصہ نہیں بننا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے خبروں میں پڑھا ہے کہ بعض ریاستیں نریندر مودی کی زندگی پر مبنی ” جدوجہد“ کے نام سے کہانی نصابی کتب میں شامل کرنا چاہتی ہیں جو کہ بالکل غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی تاریخ شاندار واقعات سے بھری پڑی ہے اور ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اس سے آگاہ کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :